Skip to main content

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس پیر سوہاوہ میں منعقد ھوا

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس پیر سوہاوہ میں منعقد ھوا اجلاس کی صدارت پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے کی اجلاس میں آرآئی یوجے کے صدر شکیل احمد ، نعیم سندھو ، عابد چوہدری، ملک ظفر اقبال،ملک زبیراعوان ,شبیر مغل، مدثر کیانی و دیگرنے کی اجلاس میں جعلی صحافتی تنظیموں کی سیاسی وابستگیوں، تنظیمی امور اور ممبر سازی پر خصوصی بات چیت کی گئی اس حوالے سے جنرل سیکٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جعلی صحافتی تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی اور مالی مفادات حاصل کر رہے جعلی صحافی تنظیموں کی آڑ میں گھناونے کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی مفرورسابق وزیر اعظم کے لیے دائر پیٹیشن میں جعل سازی سے پی ایف یو جے کانام استعمال کیا گیا جس سے صحافیوں کا سر شرم سے جھک گیا جبکہ اصل پی ایف یو جے پاکستان میں صرف ایک تنظیم ہے جس کا صدر جی ایم جمالی ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی ویب سائیٹ پر اصل اور نقل کا فرق صاف ظاہر ہے ہماری تنظیم کے نام کو عدالت عالیہ میں استعمال کیا گیا جعلی تنظیم کے نمائندے فوجداری کے مرتکب ہوئے ہیں ہم قانونی کاروائی کریں گے صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ ہو یا جبری نکالے جانے کا ان نام نہاد لوگوں نے صحافیوں کے حق میں آواز نہیں اٹھائی کبھی اور نا عدالت گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافیوں کے نام کو اپنے مالی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف ہم اعلان جنگ کرتے ہیں- پی ایف یو جے کے جنرل سیکٹری کا کہنا تھا کہ صحافت کا سیاست سے کیا لینا دینا ہے صحافی کا قلم صرف سچ لکھتا ہے جلد ان نام نہاد افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گئے حکومتی اداروں سے بھی کہنا چاھوں گا کہ جعلی تنظیموں کی بجائے اصلی صحافی نمائندہ تنظیموں کو پہچانیں اور صحافی کی بھیس میں چھپے بھیڑیوں سے اداروں کو بلیک میل ہونے سے بچائیں
جنرل سیکٹری پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ صحافی برادری اصل اور نقل کے فرق کو پہچانیں صحافی ان نام نہاد اور خود ساختہ لیڈروں کے جھانسے میں نا آئیں اور ان جعلی تنظیموں کا بائیکاٹ کریں ان لیڈران نے ہمیشہ صحافیوں کا سودا کیا اور صرف ذاتی مفاد حاصل کیے کچھ عرصہ پہلے موٹرسائیکل پر آنے والے نام نہاد لیڈران کیسے ارب پتی بن گئے ہیں صحافیوں کے نام پر کروڑوں کا فنڈ کہاں جا رہا ہے صحافیوں کا ہاتھ جلد نام نہاد لیڈران کے گریبان پر ہو گا اور پائی پائی کا حساب لیا جائے گا صحافیوں کے نام پر جعلسازوں کا احتساب ہوگا
صدر آر آئی یو جے شکیل احمد نے رانا عظیم جنرل سیکٹری پی ایف یو جے کے موقف کی تائید کی اور ان کا کہنا تھا کہ آر آئی یو جے، پی ایف یو جے کے جھنڈے تلے نام نہاد تنظیموں اورصحافیوں کی لبادے میں موجود جعل سازوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اس حوالے سے وفاق سے باقائدہ ڈئیلاگ کا بھی آغاز کیا جائے گا اسکے علاوہ نام نہاد تنظیموں کے خود ساختہ لیڈران کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی
جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے تنظیم سازی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا جنرل سیکٹری پی ایف یو جے نے صحافیوں میں اصل تنظیم کے بارے میں شعور دینے کی ضرورت اور متحدہ جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا
جعلی صحافتی تنظیمیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے، جنرل سیکٹری پی ایف یو جےرانا عظیم


Comments

Popular posts from this blog

Pakistan Sports Stories Review All Format 2021 | Pakistan Beat india in...

Needy, Interested, Serious Buyer Required

https://www.youtube.com/watch?v=VH0GYOOfrcc   Needy, Interested, Serious Buyer Required Please Sorry To Time Wasters. 4 Marla Double Story House Available On sales In Islam Pura near Ahmad street Chauhan Road Lahore Demand 1 Crore 5 Lac Contact Me On Call Or WhatsApp Me For Details And Info About Your Visiting Schedule And Plans 5 Rooms, 2 Kitchen, 2 Bath First Come, First Get Offer To All.   03244628796  03214841544