راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس پیر سوہاوہ میں منعقد ھوا اجلاس کی صدارت پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے کی اجلاس میں آرآئی یوجے کے صدر شکیل احمد ، نعیم سندھو ، عابد چوہدری، ملک ظفر اقبال،ملک زبیراعوان ,شبیر مغل، مدثر کیانی و دیگرنے کی اجلاس میں جعلی صحافتی تنظیموں کی سیاسی وابستگیوں، تنظیمی امور اور ممبر سازی پر خصوصی بات چیت کی گئی اس حوالے سے جنرل سیکٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جعلی صحافتی تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی اور مالی مفادات حاصل کر رہے جعلی صحافی تنظیموں کی آڑ میں گھناونے کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی مفرورسابق وزیر اعظم کے لیے دائر پیٹیشن میں جعل سازی سے پی ایف یو جے کانام استعمال کیا گیا جس سے صحافیوں کا سر شرم سے جھک گیا جبکہ اصل پی ایف یو جے پاکستان میں صرف ایک تنظیم ہے جس کا صدر جی ایم جمالی ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی ویب سائیٹ پر اصل اور نقل کا فرق صاف ظاہر ہے ہماری تنظیم کے نام کو عدالت عالیہ میں استعمال کیا گیا جعلی تنظیم کے نمائندے فوجداری کے مرتکب ہوئے ہیں...